منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت
خیبر پختونخواہ

معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے ہونے والے دو علیحدہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے مذکورہ واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ضلع میں پیش آنے والے دہشتگردی کے دو واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فرائض انجام دینے والے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکار قوم کے محافظ ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرکاری اہلکاروں اور اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

طارق سعید مروت نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ریاستی ادارے متحد ہیں کسی صورت بھی دہشتگرد عناصر کو صوبے میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے۔معاون خصوصی نے تمام شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی پولیس اہلکار کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)