منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس
تجارتی خبریں

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی پذیرائی، پنجاب اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے، لاہور چیمبر

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی اور نائب صدر چوہدری خادم حسین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے لیے بین الاقوامی اعزاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پنجاب اور پاکستان کیلئے قابل فخر کامیابی قرار دیا ہے۔منگل کو جاری بیان میں لاہور چیمبر کی قیادت نے کہا کہ اس منصوبے کو عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی پنجاب کے عوام پر مرکوز ترقیاتی اقدامات کا اعتراف ہے اور پوری قوم کیلئے فخر کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں کی بدولت عالمی سطح پر پنجاب کا تشخص بطور ایک رول ماڈل اجاگر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کسی منصوبے کو اس قدر اہم ایوارڈ ملنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں جو حقیقی معنوں میں صنعتکاروں، تاجروں اور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پنجاب حکومت اپنے معاشی ویژن کو اسی طرح آگے بڑھاتی رہے گی۔ مزید برآںلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پلاسٹک مینوفیکچرنگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر نے محکمہ ماحولیات کے اقدامات کی وجہ سے پلاسٹک مینوفیکچررز اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ اس شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کو سازگار اور منصفانہ ریگولیٹری ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے نائب صدر چوہدری خادم حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی، سابق صدر لاہور چیمبر شیخ محمد آصف، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر علی رضا اور وفد کے سربراہ ملک منور نے بھی خطاب کیا۔وفد نے لاہور چیمبر کی قیادت کو پلاسٹک مینوفیکچررز اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات کا عملہ شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ علی حسام اصغر نے کہا کہ تمام اقدامات لاہور چیمبر اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اور ایسے انداز میں کیے جانے چاہئیں جس سے جائز کاروباری سرگرمیوں کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اس معاملے پر فوری توجہ دیں گی۔ نائب صدر لاہور چیمبر چوہدری خادم حسین نے کہا کہ تمام اقدامات سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اٹھائے جائیں۔ سابق صدر لاہور چیمبر شیخ محمد آصف نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شعبے کے مسائل کے حل کیلئے مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔وفد میں ملک منور، چوہدری واجد علی، جاوید جیلانی، محمد مبین، نوید منظور، چوہدری ندیم، جہانزیب جیلانی، عادل منیر، ساجد ملک، ساجد یوسف، محمد رضوان، وقاص ملک، خواجہ عدنان اور دیگر شامل تھے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)