منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس
قومی خبریں

ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال

سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا
سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے منگل کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی ) کا دورہ کیا جہاں ایتھوپیا کی جامعات اور سی یو آئی کے مابین تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر کے ہمراہ میلاو گیٹاچیو، منسٹر قونصلر، چالاشیو ایشیتی، پبلک ڈپلومیسی آفیسر اور نوید احمد، بزنس پروموشن آفیسر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، تمغۂ امتیاز کی قیادت میں اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر فہیم اے قریشی، رجسٹرار،محمد اعظم، خزانچی، پروفیسر ڈاکٹر سجاد اے مدنی، کنٹرولر امتحانات؛ پروفیسر ڈاکٹر ماجد اقبال، انچارج اسلام آباد کیمپس اور منیبہ ناصر سربراہ سی یو آئی انٹرنیشنل آفس شامل تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے طلبہ کے لئے وظائف، فیکلٹی کے باہمی روابط، مصنوعی ذہانت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل تبدیلی، علم و تجربات کے تبادلے اور پائیدار ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایک باقاعدہ اور منظم فریم ورک تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ریکٹر سی یو آئی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے ایتھوپیا کے طلبہ کو ٹیوشن فیس سے مکمل استثنا کے ساتھ 20 وظائف فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اس اقدام کی عملی تفصیلات مجوزہ ادارہ جاتی تعاون کے تحت طے کی جائیں گی۔

دونوں جانب سے فیکلٹی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی، جن میں ایڈجنکٹ پروفیسرز کا باہمی تبادلہ اور عدیس ابابا یونیورسٹی سمیت ایتھوپیا کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط کا فروغ شامل ہے۔ریکٹر نے سی یو آئی اور ایتھوپیا کے وائس چانسلرز کے ایک وفد کے درمیان باقاعدہ روابط اور تبادلۂ خیال کی بھی تجویز پیش کی، تاکہ ڈیجیٹل علم اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا جاسکے اور ایتھوپیا کی جامعات سی یو آئی کے ٹیکنالوجی پر مبنی جامعہ جاتی نظم و نسق کے تجربات سے استفادہ کرسکیں۔پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے وفد کو مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سی یو آئی کی بڑھتی ہوئی توجہ اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اے آئی تحقیق اور نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (این سی اے آئی ) سے متعلق سرگرمیوں میں ممکنہ تعاون کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کو ٹیکنالوجی کے اگلے دور کے لیے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی، جہاں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ، سائبرنیٹکس، کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم ریزیلینٹ ٹیکنالوجیز کا باہمی امتزاج تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اعلیٰ تعلیم کی ڈیجیٹل تبدیلی بھی ملاقات میں تعاون کے ایک اہم شعبے کے طور پر سامنے آئی۔ سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے جامعہ جاتی نظم و نسق اور خدمات کی فراہمی کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے سی یو آئی کی پیش رفت کو سراہا اور دونوں ممالک کی جامعات کے مابین ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے بالخصوص "ذہنوں اور افکار کے تبادلے” میں ایتھوپیا کی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ جامعات کے مابین براہِ راست مکالمے اور روابط سے دونوں ممالک کے طلبہ، محققین اور تعلیمی اداروں کو حقیقی اور دیرپا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔سفیر نے قابلِ تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کے لیے ایتھوپیا کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، جبکہ سی یو آئی کے گرین کیمپس اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کو ماحولیاتی پائیداری سے ہم آہنگ کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات کے بعد ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے سی یو آئی اسلام آباد کیمپس میں آروکیریا کا پودا لگایا۔ یہ شجرکاری ایتھوپیا اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ماحولیاتی پائیداری کے مشترکہ عزم کے ساتھ ساتھ تعلیم، سائنس اور علم کے تبادلے پر استوار بڑھتی ہوئی شراکت داری کی علامت قرار دی گئی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)