منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
مریم نواز شریف کاشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کو پانچ دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج تحسین اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی پذیرائی، پنجاب اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے، لاہور چیمبر عالمی یوم حیوانات کے موقع پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد ایف آئی اے کی کارروائی،کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے،ترجمان جہلم،’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد ہری پور،ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو 11 سٹیشن کا اچانک معائنہ،آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیاں، مرغابی، فالکن، بٹیر اور جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار میں ملوث 13 شکاری گرفتار صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو’’ نشان امتیاز ‘‘عطا کیا، اقوام متحدہ کی اصولی قیادت، عالمی امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی تحسین اوکاڑہ میں صفائی و ڈی سلٹنگ آپریشن تیز، صدر بازار اور کچہری بازار میں بھاری مشینری متحرک وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے امور پر جائزہ اجلاس ، قومی شاہراہوں موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر دکان سیل مریم نواز شریف کاشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کو پانچ دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج تحسین اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی پذیرائی، پنجاب اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے، لاہور چیمبر عالمی یوم حیوانات کے موقع پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد ایف آئی اے کی کارروائی،کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے،ترجمان جہلم،’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد ہری پور،ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو 11 سٹیشن کا اچانک معائنہ،آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیاں، مرغابی، فالکن، بٹیر اور جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار میں ملوث 13 شکاری گرفتار صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو’’ نشان امتیاز ‘‘عطا کیا، اقوام متحدہ کی اصولی قیادت، عالمی امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی تحسین اوکاڑہ میں صفائی و ڈی سلٹنگ آپریشن تیز، صدر بازار اور کچہری بازار میں بھاری مشینری متحرک وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے امور پر جائزہ اجلاس ، قومی شاہراہوں موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر دکان سیل
تازہ ترین

آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب ارکان آزاد جموں و کشمیر کے عظیم خطے کی تعمیر و ترقی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے جبکہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے ترقیاتی کاموں کو مزید تقویت دینے کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گی، آزاد کشمیر میں احتجاجی عناصر کو انتہائی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ، پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں خارجی اشاروں پر پاکستان اور کشمیر کاز کے خلاف متحرک عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر تھی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 4 نومنتخب ارکان چوہدری لطیف اکبر، مشتاق منہاس، چوہدری سعید اور چوہدری منظور نے اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل و وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے کونسل کے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کونسل آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے اور انہیں بطور سربراہ کونسل اس پل کو مزید مضبوط کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب مل کر دن رات محنت کریں گے تاکہ انتخابات میں عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کو صدق دل سے عملی جامہ پہنایا جا سکے اور خطے میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو۔

وزیراعظم پاکستان نے صدر آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر پر زور دیا کہ وہ عظیم خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار بھرپور طور پر استعمال کریں اور عوام کے مسائل مشاورت اور باہمی تعاون سے حل کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی تاکہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی کاموں کو مزید تقویت ملے اور تعلیم، علاج معالجے اور دیگر سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں، سماجی اور معاشی ترقی کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حالیہ مہینوں کے بعض افسوسناک واقعات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی عناصر کو انتہائی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں آل پارٹیز کانفرنس میں تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس بات پر بھی مشاورت ہوئی کہ انتخابات کے بعد منتخب اسمبلی کی طرف سے قانون سازی کا احترام کیا جائے گا تاہم بدقسمتی سے اس نیک مشورے کو قبول نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صورتحال کے تناظر میں قانون نے اپنا راستہ اختیار کیا کیونکہ خارجی اشاروں پر پاکستان اور کشمیر کاز کے خلاف متحرک عناصر کے خلاف کارروائی فرض تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال معرکہ حق میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ارکان کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ مل جل کر آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایسے اقدامات کیے جائیں گے جنہیں آزاد کشمیر کے عوام آئندہ آنے والے وقتوں میں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ان شاء اللہ آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔تقریب میں صدر آزاد کشمیر محمد نجیب نقی، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی، سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)