منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس
سندھ

عالمی یوم حیوانات کے موقع پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد

عالمی یوم حیوانات پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب
عالمی یوم حیوانات پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب

لاڑکانہ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):عالمی یوم حیوانات پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں جانوروں کی فلاح و بہبود اور ذمہ دارانہ دیکھ بھال پر زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم حیوانات کے موقع پر ’’ان کی آنکھوں سے دنیا کو دیکھیں‘‘ کے عنوان سے لاڑکانہ میں لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کے تعاون سے خصوصی تقریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک پروڈکشن لاڑکانہ ڈاکٹر اسداللہ بھٹو نے کی۔تقریب اور آگاہی ریلی کا مقصد جانوروں کی فلاح و بہبود، بہتر دیکھ بھال، صحت اور ان کے حقوق و ضروریات کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینیمل ہسبنڈری لاڑکانہ ڈاکٹر منصور علی جونیجو، ایڈیشنل ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری لاڑکانہ ڈاکٹر اختر علی کلہوڑو، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک پروڈکشن لاڑکانہ ڈاکٹر عبد الستار سرھیو، ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر نبی بخش بھٹو، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محن علی سولنگی سمیت دیگر ویٹرنری افسران، ریجنل جنرل منیجر، ڈسٹرکٹ منیجر اور ایس آر ایس او کے بروک پراجیکٹ کے پراجیکٹ فوکل پرسن (PFP) سمیت متعلقہ حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر آگاہی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے جانوروں کی فلاح و بہبود، بہتر دیکھ بھال اور ان کے ساتھ ہمدردانہ رویے کے حوالے سے پیغامات اجاگر کیے۔ ریلی کے شرکاء نے عوام پر زور دیا کہ جانوروں کو مناسب خوراک، صاف پانی، محفوظ ماحول اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک پروڈکشن لاڑکانہ ڈاکٹر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ جانور بھی احساس اور تکلیف رکھنے والی مخلوق ہیں، اس لیے ان کے ساتھ ہمدردی، ذمہ داری اور بہتر رویہ اختیار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ مویشی پال حضرات جانوروں کو مناسب خوراک، صاف پانی، محفوظ ماحول اور بروقت طبی سہولیات فراہم کریں۔ڈاکٹر اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ ’’ان کی آنکھوں سے دنیا کو دیکھیں‘‘ کا پیغام ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ جانوروں کی ضروریات اور تکالیف کو بھی سمجھا جائے اور ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جائے جو انسانیت، ہمدردی اور ذمہ داری کا عکاس ہو۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ جانوروں کی صحت، علاج معالجے اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے۔تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ جانوروں کی بہتر دیکھ بھال نہ صرف ان کی زندگیوں میں بہتری لاتی ہے بلکہ مویشی پال افراد، کسانوں اور معاشرے کی مجموعی فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے، بروقت علاج، مناسب خوراک اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہی دی گئی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ جانوروں کے ساتھ ذمہ دارانہ اور ہمدردانہ رویے کو فروغ دیا جا سکے۔تقریب اور آگاہی ریلی کے اختتام پر عالمی یوم حیوانات کے پیغام کو عام کرنے اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے آگاہی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)