ملتان۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے سرکل ملتان نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم محمد فرحان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف کاپی رائٹ آرڈیننس 1967 کی دفعات 66، 66 اے، 66 بی اور 67 کے تحت مقدمہ نمبر 11/26 درج کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



