منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت
علاقائی خبریں

ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو 28 اکتوبر 2026 تک اے جی ایم منعقد کرنے کی ہدایت

SECP
SECP

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ان کمپنیوں کو جن کا مالیاتی سال 30 جون 2026 کو ختم ہوا ہے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مالیاتی سال کے اختتام کے 120 دنوں کے اندر یعنی 28 اکتوبر 2026 تک اپنا سالانہ عمومی اجلاس منعقد کریں اور اپنے سالانہ گوشوارے اور یو بی او یعنی حتمی مستفید مالکان سے متعلق تمام طریقہ کار مکمل کریں۔

منگل کے روز ایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے بعد، جن کمپنیوں کی معلومات میں تبدیلی آئی ہو ان کے لیے فارم اے جمع کرانا لازم ہے جبکہ سابقہ سالانہ گوشوارے کی معلومات برقرار رہنے کی صورت میں فارم 24 جمع کروانا ہوگا۔ ایسی سنگل ممبر کمپنیاں اور پرائیویٹ کمپنیاں جن کا پیڈ اپ کیپیٹل 30 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو اور سابقہ گوشوارے میں موجود معلومات میں کوئی تبدیلی نہ آئی ہو، انہیں سالانہ گوشوارہ جمع کرانے سے استثنیٰ حاصل ہے۔کمپنیوں کے لیے یو بی او کے سالانہ تقاضے مکمل کرنا بھی ضروری ہے، جن میں مطلوبہ نوٹس جاری کرنا، ڈیکلریشنز اور اپ ڈیٹس حاصل کرنا، یو بی او رجسٹر برقرار رکھنا، اور اپنے سالانہ گوشوارے کے ساتھ رجسٹرار کے پاس فارم 19 جمع کرانا شامل ہے۔

ایسی صورت میں جہاں سالانہ گوشوارہ جمع کرانا ضروری نہ ہو، وہاں فارم 19 کیلنڈر سال کے اختتام کے 30 دنوں کے اندر جمع کرانا لازمی ہے۔ایس ای سی پی کمپنیوں کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ اپنے ریکارڈز کا جائزہ لیں اور وقت پر تعمیل کو یقینی بنانے اور کارپوریٹ معلومات کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے مطلوبہ کوائف پہلے سے تیار رکھیں۔ کسی بھی معاونت کے لیے کمپنیاں ایس ای سی پی ہیلپ ڈیسک سے 88008-0800 پر یا واٹس ایپ 7779999-0326 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔eZfile کے متعلق سوالات کے لیے وہ 9195307-051 پر کال کر سکتی ہیں یا ایس ای سی پی پورٹل کے ذریعے آن لائن سوال جمع کرا سکتی ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)