پیر، 30 نومبر 2026
تازہ ترین
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ
سندھ

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس پر زائرین کے لیے اضافی بسیں چلانے کی تجویز

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس پر زائرین کے لیے اضافی بسیں چلانے کی تجویز

لاڑکانہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):محکمہ اوقاف سندھ نے زائرین اور عام شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے حیدرآباد اور سیہون شریف کے درمیان روزانہ دو طرفہ بس سروس شروع کرنے جبکہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اضافی بسیں چلانے کی تجویز محکمہ ٹرانسپورٹ کو ارسال کر دی ہے۔

صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی ہدایت پر سیکرٹری اوقاف آغا فخر حسین نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے،جس میں مجوزہ بس سروس کا جائزہ لینے، ضروری اقدامات اور متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے میں ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر کم از کم ایک بس روزانہ چلانے کی تجویز دی گئی ہے،جس کے تحت بس صبح 7 بجے حیدرآباد سے سیہون شریف کے لیے روانہ ہوگی جبکہ واپسی پر شام 5 بجے سیہون شریف سے حیدرآباد کے لیے روانہ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے دوران زائرین کی غیر معمولی آمدورفت اور رش کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں اطراف اضافی بسیں چلانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں زائرین حاضری دیتے ہیں۔ ان کی سہولت، محفوظ سفر اور آمدورفت کے مسائل میں کمی کے لیے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ حیدرآباد اور سیہون شریف کے درمیان روزانہ بس سروس شروع ہونے سے نہ صرف زائرین بلکہ عام شہریوں کو بھی ایک باقاعدہ اور نسبتاً آسان سفری سہولت میسر آ سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرس کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی ٹرانسپورٹ کی دستیابی یقینی بنانا ضروری ہے، تاکہ لوگوں کو غیر ضروری انتظار، سفری مشکلات اور ٹرانسپورٹ کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اس تجویز کا مثبت جائزہ لے کر عملی اقدامات کے لیے تعاون کرے گا، تاکہ زائرین اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)