کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ فیملی فن گالا 2026میں خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کیں اور اپنی محبت، خندہ پیشانی اور ملنسارانہ انداز سے تقریب میں شریک افراد کے دل جیت لیے۔
اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ تقریب کے دوران بچوں اور فیملیز کے ساتھ گھل مل گئے، سب سے ہاتھ ملایا اور خوشگوار ماحول میں سیلفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی پریس کلب کے مختلف فوڈ اسٹالز کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے خصوصی طور پر حلیم چکھا اور مختلف مٹھائیوں سے لطف اندوز ہوئے۔
انہوں نے کھانوں کے ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع، سید اطہر حسین اور دیگر عہدیداران نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



