پیر، 30 نومبر 2026
تازہ ترین
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ
بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت، 11 مزدوروں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

کوئٹہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 11 مزدوروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز، سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے۔ روزگار کے حصول کے لیے محنت کرنے والے نہتے افراد پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معصوم شہریوں اور محنت کش طبقے کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے پر پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ مزدوروں پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں اپنے انسانیت سوز اقدام کا جواب دینا ہوگا۔ بے گناہ شہریوں اور محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں خوف و ہراس پھیلانے اور ترقی کے عمل کو متاثر کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)