پیر، 30 نومبر 2026
تازہ ترین
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ
سندھ

سندھ پنک گیمز 2026 اختتام پذیر، کراچی ڈویژن اور شہید بینظیرآباد نے جنرل ٹرافیاں جیت لیں، سانگھڑ کی کھلاڑیوں کی بھی نمایاں کارکردگی

سندھ پنک گیمز 2026 اختتام پذیر، کراچی ڈویژن اور شہید بینظیرآباد نے جنرل ٹرافیاں جیت لیں، سانگھڑ کی کھلاڑیوں کی بھی نمایاں کارکردگی

حیدرآباد۔ 29 نومبر (اے پی پی):سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے زیر اہتمام شہید بینظیرآباد کی میزبانی میں منعقدہ سندھ پنک گیمز 2026 تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئے۔ اس سلسلے میں کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کرنے کی تقریب شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم نوابشاہ میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن غلام قادر خان تالپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر غلام قادر خان تالپور نے کہا کہ کھیل انسانی صحت، جسمانی و ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ سندھ پنک گیمز کا انعقاد خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے، اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنی شناخت بنانے کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے خواتین میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جبکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے آنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ پنک گیمز 2026 میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور شہید بینظیرآباد ڈویژنز سے تعلق رکھنے والی تقریباً 1300 خواتین کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیرآباد کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اسے سندھ بھر سے آنے والی کھلاڑیوں کی میزبانی کا موقع ملا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ کھیل کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سندھ پنک گیمز کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

سندھ پنک گیمز میں ڈویژنل سطح پر کراچی جبکہ ضلعی سطح پر شہید بینظیرآباد نے جنرل ٹرافیاں اپنے نام کرلیں۔ مقابلوں کے آخری روز رسہ کشی، والی بال، ہاکی، دوڑ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، شطرنج، تھرو بال، رنگ بال، واکنگ فٹبال اور سیپک ٹاکرا سمیت مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔والی بال کے فائنل میں کراچی کی ٹیم نے شہید بینظیرآباد کو صفر کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ حیدرآباد نے سکھر کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراچی کی شازمہ جدون کو بہترین کھلاڑی اور ماہنور کو بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار دیا گیا۔ ڈویژنل سطح پر ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، شطرنج اور تھرو بال میں کراچی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رنگ بال میں شہید بینظیرآباد پہلے، سانگھڑ دوسرے اور نوشہرو فیروز تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ 100 میٹر دوڑ میں ضلع سانگھڑ کی عائشہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ضلعی سطح پر واکنگ فٹبال میں شہید بینظیرآباد نے پہلی، سانگھڑ نے دوسری اور نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ونجه وٹی کے مقابلوں میں سانگھڑ پہلے، نوشہرو فیروز دوسرے اور شہید بینظیرآباد تیسرے نمبر پر رہا۔ ڈاج بال اور چک بال کے مقابلوں میں سانگھڑ نے پہلی، شہید بینظیرآباد نے دوسری اور نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراٹے میں بھی سانگھڑ پہلے، شہید بینظیرآباد دوسرے اور نوشہرو فیروز تیسرے نمبر پر رہا۔

دیگر مقابلوں میں شہید بینظیرآباد نے ایتھلیٹکس، رگبی، اسکیپنگ، باکسنگ، ہاکی اور تائیکوانڈو میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسکیپنگ میں بختاور کیڈٹ کالج گرلز نوابشاہ دوسرے اور سانگھڑ تیسرے نمبر پر رہا۔ ہاکی اور تائیکوانڈو میں بھی سانگھڑ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں کراچی ڈویژن کی جنرل ٹرافی ڈی ایس اوز اسماعیل شاہ، فرید علی، شکیل احمد اور کائنات قمر نے وصول کی۔

تقریب کے اختتام پر کمشنر غلام قادر خان تالپور اور ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، سید حسن علی عسکری، فدا حسین ڈاہری، متعلقہ محکموں کے افسران، صحافیوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)