ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی سٹیشن پر موجود پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو ، ذیشان علی کی کامیابی 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے، شہبازشریف، یہ پاک چین تذویراتی شراکت داری کا قابل فخر مظہر ہے، عاصم منیر مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی سٹیشن پر موجود پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو ، ذیشان علی کی کامیابی 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے، شہبازشریف، یہ پاک چین تذویراتی شراکت داری کا قابل فخر مظہر ہے، عاصم منیر مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت
تازہ ترین

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی سٹیشن پر موجود پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو ، ذیشان علی کی کامیابی 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے، شہبازشریف، یہ پاک چین تذویراتی شراکت داری کا قابل فخر مظہر ہے، عاصم منیر

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی سٹیشن پر موجود پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو ، ذیشان علی کی کامیابی 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے، شہبازشریف، یہ پاک چین تذویراتی شراکت داری کا قابل فخر مظہر ہے، عاصم منیر

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے خلائی سٹیشن پر موجود پہلے پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کو تاریخی خلائی مشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لئے قابل فخر ہے ، محنت ، مقصد سے وابستگی ، مسلسل کوششوں اور غیر متزلزل عزم نے محمد ذیشان علی کو اس تاریخی مقام تک پہنچایا، ان کی کامیابی پاکستان کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کی عکاس ہے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ چین کے خلائی سٹیشن پر پاکستانی خلا باز کی موجودگی چین کے ساتھ ہماری آزمودہ اور دیرینہ تذویراتی شراکتداری کا قابل فخر مظہر ہے، پاکستان کے عوام بالخصوص پاکستان کی مسلح افواج ذیشان علی پر فخر کرتی ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں سپارکو کا دورہ کیا اور چین کے خلائی سٹیشن پر موجود پہلے پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو کی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ونگ کمانڈر ذیشان علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہم سب اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کےلئے ایک عظیم دن ہے ، ہم آپ کو پاکستان کے پہلے خلا باز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،

آپ کے اہل خانہ ، ساتھیوں اور ان تمام ماہرین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی سفر کےلئے آپ کی تربیت اور معاونت کی ، اس کے ساتھ ساتھ اپنے چینی ہم سفر خلا بازوں کو بھی ہماری جانب سے گرمجوش سلام قبول ہو جن کے ساتھ آپ یہ غیر معمولی سفر طے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے علامہ اقبال کے موقع کی مناسبت سے شعر ’’محبت مجھے ان جوانوں سے ہے، ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ہم سب کو علامہ اقبال کے اس معروف شعر کی یاد دلاتا ہے ، ہم سب ایسے نوجوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

انہوں نے ایئر ونگ کمانڈر ذیشان علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی نے اس نسل میں عزم و حوصلے کی نئی روح پھونک دی ہے جو حدود سے آگے بڑھنے ، نئی منزلیں تلاش کرنے اور محنت ، خلوص نیت ، مسلسل کوششوں اور غیر متزلزل عزم کے ذریعے اپنی قوم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ ہماری دوستی کوہمیشہ ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری قرار دیا جاتا رہا ہے ، آج یہ دوستی آسمانوں تک بلند ہو گئی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی خلائی مشن ایسے وقت میں انجام دیا گیا ہے جب ہمارے دونوں عظیم ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، اس دیر پا دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر انداز اور نہیں ہو سکتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان چین دوستی کےلئے غیر متزلزل عزم نے ہماری ہر موسم میں آزمودہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے آئرن برادر چین نے اپنے خلائی پروگرام میں پاکستان کو پہلا غیر ملکی شراکت دار بننے کا اعزاز عطا کیا ہے، یہ بے مثال اقدام ہمیشہ پاکستان کے عوام کے دلوں اور ذہنوں میں نقش رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذیشان علی کے پر خلوص اور پرجوش کلمات سن کر فخر اور مسرت محسوس کر رہے ہیں ، ان کا خلاسے پیغام ہمارے نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے اور ان میں سائنس و ٹیکنالوجی کےفروغ کےلئے نئی روح پھونک دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس تاریخی اور شاندار موقع پر چیئرمین سپارکو، ان کی ٹیم ، چین کی سپیس ایجنسی اور ان سے وابستہ تمام افراد کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ذیشان علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خلا میں پاکستان کے انسانی خلائی مشنز کے آغاز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، آپ جو علم اور تجربہ لے کر واپس آئیں گے وہ پاکستان کی سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کے حصول کی کوششوں میں ایک اہم باب کا اضافہ کرے گا، آپ ہمارا فخر ہیں ، آپ کا یہ سفر اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان اس یقین پر قائم ہے کہ خلا کو پرامن مقاصد اور دنیا بھر کی انسانیت کی اجتماعی فلاح وبہبود کےلئے استعمال ہونا چاہئے، آپ اپنے باصلاحیت چینی بھائیوں کے ساتھ جو سائنسی تجربات انجام دے رہے ہیں وہ صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی برادری کے مجموعی سائنسی علم میں بھی اضافہ کریں گے۔

وزیراعظم نے ذیشان علی کے خلا میں قیام کے دوران بہترین صحت اور ان کی باحفاظت وطن واپسی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جبکہ ذیشان علی کے چینی ہم سفر خلا بازوں کےلئے بھی پاکستانی عوام کی جانب سے صحت ، سلامتی اور اس عظیم مشن کی کامیابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ذیشان علی کی عظیم کامیابی کے بعد با حفاظت وطن واپسی کی بے تابی سے منتظر ہے ، اللہ کے فضل و کرم اور بہترین ٹیم ورک کے ذریعے ہم اس تاریخی سنگ میل کو بنیاد بنا کر مزید بلندی حاصل کریں گے۔اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ چین کے خلائی سٹیشن پر پاکستانی خلا باز کی موجودگی ہماری آزمودہ اور دیرینہ تذویراتی شراکتداری کا قابل فخر مظہر ہے،

حقیقتاً چین کے ساتھ ہماری دوستی بے مثال ہے ، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے اور اب یہ دوستی کائنات کی وسعتوں کی طرح بے حد و بے حساب ہے ۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کے عوام بالخصوص پاکستان کی مسلح افواج آپ پر فخر کرتی ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ذیشان علی کی خلا میں موجودگی پاکستان کے نوجوانوں کےلئے علامہ اقبال کے ویژن کی عملی تعبیر ہے، انہوں نے علامہ اقبال کے نوجوانوں سے متعلق تصور کو حقیقت کا روپ دیا ہے ، ان کی کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کےلئے ایک قابل تقلید مثال ہے ۔

اس موقع پر خلائی سٹیشن سے پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ایئر ونگ کمانڈر ذیشان نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے ایک عظیم اعزاز ہے ، زمین کے مدار میں 7.9 کلو میٹر فی سکینڈ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، میں نہ صرف پہلا پاکستانی خلا باز ہوں بلکہ چین کے خلائی سٹیشن میں داخلہ ہونے والا پہلا بین الاقوامی خلا باز بھی ہوں۔ انہوں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے محبت بھرے کلمات اور پوری قوم کی نیک تمنائوں پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں اور سائنسی تحقیق کا کام پوری قوم کی توقعات کے مطابق انجام دوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی قوم کے نوجوانوں کےلئے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آج پاکستان کے بہادر مرد وخواتین زمین ، سمندر اور فضا میں ملک و قوم کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں جبکہ اسی وقت ایک پاکستانی خلا باز بھی زمین سے 400 کلو میٹر بلندی پر اپنے سینے پر سبز ہلالی پرچم سجائے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے ، یہ ہمارے لئے ایک عظیم اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں کو یہ پیغام بھی دیتے ہیں کہ وہ تعلیم کے فروغ اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کو اپنا مقصد بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والی نسل کے خلا باز ، انجینئرز اور سائنسد ان خلا میں مزید آگے سفر کریں گے اور انسانیت کی بہتری کےلئے کائنات کے مزید اسرار دریافت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرح وہ بھی چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شینژو 24 کے مشترکہ خلائی مشن کی کامیاب روانگی پر خصوصی طور پر تیانگونگ خلائی سٹیشن کے لئے مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کلمات اور نیک تمنائیں بڑی حوصلہ افزائی ہے جس سے انہیں چین کے خلائی سٹیشن پر اپنے چینی ہم سفر خلا بازوں کے ساتھ سائنسی تحقیق کا کام ا نجام دینے میں مزید حوصلہ ملے گا، ہم پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید بلند مقام تک لے جانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)