ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات
پنجاب

گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے لیے انتہائی پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا،سکھ یاتری

گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے لیے انتہائی پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا،سکھ یاتری

حسن ابدال۔ 27 نومبر (اے پی پی):سری بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پورب (جنم دن) کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے پاکستان آنے والے 2,339 سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنا قیام اور تمام مذہبی رسومات و عبادات مکمل کر لی ہیں، جس کے بعد تمام یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں اگلی منزل نارووال (گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور) کے لیے رخصت کر دیا گیا ہے۔

یاتریوں کے قافلے کی روانگی کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ یاتریوں کو لے جانے والی گاڑیوں کے ہمراہ متروکہ وقف املاک بورڈ (محکمہ اوقاف) کے افسران اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جبکہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب سے لے کر موٹروے انٹرچینج تک پورے روٹ پر بھی پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے تھے تاکہ یاتریوں کا سفر مکمل طور پر محفوظ اور پُرامن رہے۔اس سے قبل گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات، اکھنڈ پاٹھ، شبّد کیرتن اور ارداس سمیت دیگر رسومات ادا کیں اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کی اور لنگر خانے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات پر مکمل اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد سے لے کر حسن ابدال میں قیام تک انہیں ہر قدم پر بے پناہ محبت، عزت اور احترام ملا، جس سے ان کے دل جیت لیے گئے ہیں۔

سکھ یاتریوں نے حکومت پنجاب، متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے فول پروف سیکیورٹی، رہائش، صفائی ستھرائی، لنگر، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کے شاندار انتظامات کو بے حد سراہتے ہوئے حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)