ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات
قومی خبریں

صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے، حل کی یقین دہانی

صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے، حل کی یقین دہانی

کوئٹہ۔ 27 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ کھلی کچہری میں علاقے کے عوام، قبائلی معتبرین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک نے عوام سے ان کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور ان کی شکایات کو نہایت غور و توجہ سے سنا۔ عوام نے علاقے کو درپیش مختلف بنیادی مسائل، عوامی ضروریات اور دیگر اہم امور سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔حاجی میر علی مدد جتک نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی اصل ذمہ داری اپنے لوگوں کے درمیان رہنا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ مسائل کے بہتر ادراک اور ان کے حل کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔کھلی کچہری کے دوران قبائلی معتبرین اور پارٹی کارکنوں نے بھی علاقے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے صوبائی وزیر کی جانب سے عوام کے درمیان موجودگی اور ان کے مسائل سننے کے اقدام کو سراہا۔حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جائے۔کھلی کچہری عوامی رابطے، خدمت اور مسائل کے حل کے عزم کی ایک اہم کڑی ثابت ہوئی، جس میں عوام کو اپنے مسائل براہ راست منتخب نمائندے کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)