اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قاہرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر عبدالفتاح السیسی، متاثرہ خاندانوں اور برادر ملک مصر کے عوام سے اس سانحے پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں، پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں مصر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



