جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد
قومی خبریں

پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی

پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14 اور 15 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے مذہبی قائدین، رہنما اور دانشور شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر امن کے قیام، جاری جنگوں کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مذہبی قیادت کے کردار کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب دنیا کے مختلف خطے جنگوں، مسلح تنازعات، عدم برداشت اور مذہبی و سماجی تقسیم جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہیں۔

ایسے حالات میں مذہبی قیادت کا مشترکہ مؤقف اور امن کے لئے عملی کوششیں عالمی سطح پر مکالمے، مفاہمت اور بقائے باہمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ کانفرنس کے دوران مختلف مذاہب کے قائدین اس امر پر غور کریں گے کہ جنگوں اور تنازعات کے خاتمے، تشدد کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے مذہبی و اخلاقی تعلیمات کو کس طرح مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ شرکاء مکالمے، مصالحت، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لئے مشترکہ حکمت عملی اور عملی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔کانفرنس کا ایک اہم مقصد یہ پیغام اجاگر کرنا ہوگا کہ تمام مذاہب امن، محبت، انسانی وقار اور رواداری کی تعلیم دیتے ہیں اور مذہبی اختلافات کو نفرت، تصادم یا تشدد کا ذریعہ بنانے کے بجائے باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان علماء کونسل کی جانب سے اس کانفرنس کا انعقاد بین المذاہب مکالمے کو مضبوط بنانے اور مذہبی قائدین کو عالمی امن کی مشترکہ کوششوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے۔ توقع ہے کہ کانفرنس کے مباحث اور مشترکہ تجاویز معاشروں میں ہم آہنگی کے فروغ اور جنگوں کے خاتمے کے لئے مذہبی قیادت کے کردار کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)