جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد
قومی خبریں

قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، عوامی مسائل کے حل اور پولیس کی خالی آسامیوں پر تعیناتی ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو ایک مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، قرآن کا پیغام سرحدوں سے بالاتر ہے جبکہ اتحاد، باہمی احترام اور امن ہماری اصل طاقت ہیں، اسلام امن، رحمت اور انصاف کا دین ہے اور دنیا کو اسلام کے حقیقی پیغام امن سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قرآن کریم انسانی جان کے تحفظ، انصاف، شفقت اور احترام کا درس دیتا ہے، نوجوان نسل کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ قرآن نوجوانوں میں صبر، نظم و ضبط، احترام اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی حقیقی عکاسی صرف خوبصورت تلاوت میں نہیں بلکہ اس کی تعلیمات پر عملی طور پر عمل کرنے میں ہے، بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے جو مسلم دنیا کے ساتھ پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے عالمی سطح پر قرآنی تعلیمات کے فروغ اور مسلم ممالک کے درمیان باہمی احترام و ہم آہنگی کے لیے ایسے پروگراموں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا داعی ہے اور عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات پاکستان کے امن، رواداری اور ہم آہنگی کے پیغام کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کے انعقاد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ممتاز قراء کی پاکستان آمد اور اس عالمی مقابلے میں شرکت ایک قابل فخر موقع ہے، ایسے مقابلے اسلامی ثقافت، قرآنی تعلیمات اور بین الاقوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کے دوسرے روز مجموعی طور پر 19 قراء کرام نے اپنی خوبصورت آواز اور منفرد انداز میں قرآن کریم کی تلاوت پیش کی جس سے تقریب کا ماحول روحانی کیفیت سے معمور رہا۔ مختلف ممالک سے آئے قراء کی تلاوت نے حاضرین کو متاثر کیا جبکہ شرکا کے درمیان اعلیٰ معیار کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری شہباز مصطفی، وسیم ارشد سمیت وزارت کے دیگر افسران اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کا فائنل کل 26 نومبر بروز جمعرات کو ہوگا جس میں منتخب 8 قراء کرام دوبارہ تلاوت پیش کریں گے۔ فائنل مقابلے کے بعد فاتحین کا اعلان کیا جائے گا جبکہ تقریب تقسیم انعامات بھی کل ہی منعقد ہوگی۔ تین روزہ بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات میں دنیا کے مختلف ممالک سے ممتاز قراء کی شرکت پاکستان میں قرآنی تعلیمات، اسلامی ثقافت اور عالمی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ایک اہم کاوش قرار دی جا رہی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)