جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، دوسرا دور کل (ہفتہ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ فیصل آباد، انڈر 19 ویمن ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی سموگ ایک شدید ماحولیاتی اور انسانی صحت کا مسئلہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ وزیراعظم کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، محمد شہباز شریف پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مذاکرات ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کلی معیشت کا استحکام ، کیپٹل مارکیٹس اور نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے ، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، دوسرا دور کل (ہفتہ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ فیصل آباد، انڈر 19 ویمن ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی سموگ ایک شدید ماحولیاتی اور انسانی صحت کا مسئلہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ وزیراعظم کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، محمد شہباز شریف پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مذاکرات ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کلی معیشت کا استحکام ، کیپٹل مارکیٹس اور نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے ، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا پولیس اور پی ای ایف یونیورسٹی کالج پشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

خیبرپختونخوا پولیس اور پی ای ایف یونیورسٹی کالج پشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور پولیس شہداءکے خاندانوں کی فلاح و بہبود، خصوصاً ان کے بچوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں جمعرات کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔سنٹرل پولیس آ فس پشاور تر جمان کے مطابق تقریب میں خیبرپختونخوا پولیس اور پی ای ایف یونیورسٹی کالج پشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو ) پر دستخط ہوئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی پی انویسٹی گیشن عالم شنواری اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز عباس مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مفاہمتی یاداشت پر خیبر پختونخوا پولیس کیجانب سے ڈی آئی جی ویلفیئر شیر اکبر خان جبکہ پی ای ایف یونیورسٹی کالج پشاور کی جانب سے انجنیئر ہدایت اللہ خان نے دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد پولیس اہلکاروں، پولیس شہداءکے بچوں اور پولیس خاندانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو آسان بنانا اور انہیں تعلیمی اخراجات میں خصوصی رعایت فراہم کرنا ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت پی ای ایف یونیورسٹی کالج پشاور ہر داخلہ سیشن کے دوران مخصوص تعلیمی پروگراموں میں پولیس خاندانوں کے لیے نشستیں مختص کرے گا۔ یہ نشستیں دستیابی اور مقررہ تعلیمی معیار و شرائط پوری کرنے سے مشروط ہوں گی۔ معاہدے کے تحت ایف ایس سی (گرلز) اور ایف ایس سی (بوائز) کے لیے ایک، ایک نشست پر 100 فیصد ٹیوشن فیس معافی فراہم کریں گی۔ اسی طرح بی ایس ڈینٹل ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی میں تین، تین نشستوں پر 70 فیصد ٹیوشن فیس اسکالرشپ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بی ایس ریڈیالوجی ٹیکنالوجی کے لیے دو، بی ایس نرسنگ کے لیے ایک، بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے لیے تین، بی ایس انگلش کے لیے دو جبکہ بی ایس کمپیوٹر سائنس کے لیے دو نشستیں مختص کی جائیں گی، جن پر 50 فیصد ٹیوشن فیس اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق خصوصی فیس رعایت حاصل کرنے کے خواہشمند پولیس اہلکاروں کے بچوں کو متعلقہ دستاویزات، بشمول پولیس سروس کارڈ، کے ساتھ درخواست جمع کرانا ہوگی۔

پولیس اہلکار کی ملازمت کی تصدیق متعلقہ ضلعی پولیس افسر، اے آئی جی ویلفیئر کے ذریعے کی جا سکے گی۔آئی جی پی ذوالفقار حمید کی خصوصی دلچسپی کے بدولت اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کے حصول پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پولیس شہداءکے خاندانوں کی معاونت، بچوں کی تعلیم، علاج معالجے، مالی امداد اور دیگر فلاحی اقدامات اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے نبردآزما فورس کے جوان ریاست اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں نذرانے دے رہے ہیں۔ ان کے خاندانوں خصوصاً بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ادارے کی ذمہ داری ہے۔

معیاری تعلیم تک آسان رسائی پولیس خاندانوں کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گی اور اُمید ظاہر کی کہ یہ مفاہمتی یادداشت پولیس اہلکاروں اور شہداءکے خاندانوں کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا جس سے متعدد بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں عملی معاونت حاصل ہوگی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)