جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔: صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ،سیمنٹ کی مقامی طلب میں استحکام سے بڑی صنعتوں کے حوالہ سے حوصلہ افزا رجحان کراچی پولیس کی کارروائیاں،26 ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔: صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ،سیمنٹ کی مقامی طلب میں استحکام سے بڑی صنعتوں کے حوالہ سے حوصلہ افزا رجحان کراچی پولیس کی کارروائیاں،26 ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
قومی خبریں

صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار

صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ اور جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے متاثرہ دس پاکستانی عملے کے ارکان میں سے چار یاسر خان، عقیل خان، امین بن شمس اور عثمان غنی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے اور ان کے 3 اکتوبر کو کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین پاکستانی عملے کے ارکان مرحوم رفیع اللہ خان، مرحوم سید کاشف عمر اور مرحوم محمود احمد انصاری جو افسوسناک طور پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، کے جسد خاکی پاکستان واپس لائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام ضروری قانونی اور دیگر ضابطہ جاتی کارروائیوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے، سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جو اس انتہائی تکلیف دہ وقت سے گزر رہے ہیں۔

‘انہوں نے کہا کہ باقی پاکستانی عملے کے تین ارکان عمران علی، یاسین محمد اور سید یوسف حسین کپتان کے ہمراہ بدستور جہاز پر موجود ہیں، ہم ان کی بحفاظت بازیابی اور جلد از جلد وطن واپسی کے لیے دوست ممالک کے ساتھ فعال طور پر رابطہ اور تعاون کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزارت خارجہ اس معاملے پر پوری طرح توجہ دیئے ہوئے ہے اور تمام پاکستانی شہریوں بشمول جاں بحق افراد کے جسد خاکی کی جلد از جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے مسلسل ہرممکن کوشش کر رہی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)