جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔: صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ،سیمنٹ کی مقامی طلب میں استحکام سے بڑی صنعتوں کے حوالہ سے حوصلہ افزا رجحان کراچی پولیس کی کارروائیاں،26 ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔: صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ،سیمنٹ کی مقامی طلب میں استحکام سے بڑی صنعتوں کے حوالہ سے حوصلہ افزا رجحان کراچی پولیس کی کارروائیاں،26 ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون معاہدہ طے پا گیا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
کھیل کی خبریں

فیصل آباد، انڈر 19 ویمن ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی

ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز
ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انڈر 19 ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز میں بنگلہ دیش نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی ہے۔ فیصل آباد میں پہلی بار کسی ویمن انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کی گئی، جہاں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 117 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 87 رنز ہی بنا سکی۔۔بنگلہ دیش کی نشیطہ اختر نشی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے پہلے 33 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور بعد میں 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی بنگلہ دیش ٹیم کے 47 رنز پر 4 کھلاڑی 9.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس موقع پر سعدیہ اختر نے 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 34 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم پیسر ماہ نور زیب نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، روزینہ اکرم نے 2، شہر بانو اور مقامی لیفٹ آرم سپنر ماہم نزاکت نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی بیٹنگ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی 118 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی کومل خان نے 39 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ اوپنر رویل فرحان نے جارحانہ آغاز کیا اور 12 گیندوں پر 4 چوکوں کے ساتھ 17 رنز بنائے لیکن لیفٹ آرم سپنر آفرین مِم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔کومل اور رویل کے درمیان 21 رنز کی شراکت کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 37 رنز کے اندر 5 وکٹیں گر گئیں۔ زوفیشان ایاز 12، اقصیٰ حبیب 9، ڈیبیو کرنے والی پاکیزہ شبیر 6 اور شہر بانو 18 گیندوں پر بغیر کسی باؤنڈری کے آؤٹ ہوئیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے نشیطہ کے علاوہ آفرین مِم نے 2، فرجانہ ایسمیں مدھا اور اوڈریتا نوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تمام 6 بولرز نے 6 سے کم اوسط سے رنز دیے۔پاکستان اپنا اگلا میچ کل 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف اسی گراؤنڈ میں صبح 11 بجے کھیلے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)