کراچی۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے سال28-2026 کے سالانہ انتخابات میں محمد سلیم مکاتی چیئرمین،شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین اور محمد عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں کنوینرالیکشن کمیشن عارف جاوید خواجہ نے منتخب نمائندوں کی کامیابی کا اعلان کیا۔پی سی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 20 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تاہم اہم عہدوں کے لیے ہر نشست پر صرف ایک ایک امیدوار سامنے آنے کے باعث مذکورہ امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
اسی طرح خواتین کے لیے مخصوص دو خالی نشستوں پر بھی صرف دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جس کے نتیجے میں ارم شاہد اور عائشہ فرید احمد کو بھی بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



