جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع
قومی خبریں

کیوبن سفیر ڈیمیان کورڈیرو ٹوریس کا آئی سی سی آئی کا دورہ، تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ پر اتفاق

قومی اسمبلی کا ویمن پارلیمانی کاکس چھاتی کے سرطان بارے آگاہی بڑھانے، روک تھام اور مرض کی بروقت تشخیص کو فروغ دینے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، شاہدہ رحمانی
بٹخیلہ،کیٹیگری اے ہسپتال میں 100 روپے پارکنگ فیس، عوام سراپا احتجاج

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):کیوبا کے سفیر ڈیمیان کورڈیرو ٹوریس نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر محمد ذکریا اکبر ضیاء سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اقتصادی روابط مضبوط بنانے اور باہمی کاروباری مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کیوبا کے سفیر نے اپنے ملک میں جاری اقتصادی و سماجی اصلاحات، غیر ملکی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے 24 سے 26 نومبر کو منعقد ہونے والے ہوانا انٹرنیشنل فیئر (FIHAV 2026) کے خصوصی ایڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی کاروباری برادری کو کیوبا کے تجارتی اداروں سے براہ راست روابط قائم کرنے کی دعوت دی۔ملاقات میں چاول، زرعی اجناس، ٹیکسٹائل، ملبوسات، ادویات، سرجیکل آلات، طبی سامان، آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کلائوڈ سروسز اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

سولر انرجی، مائیکرو گرڈز، بیٹری سٹوریج، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بھی باہمی تعاون کے اہم شعبے قرار دیا گیا۔صدر آئی سی سی آئی محمد ذکریا اکبر ضیاء نے چیمبر کی بین الاقوامی تجارت، برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان براہ راست روابط، مشترکہ منصوبوں اور بی ٹو بی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کیوبا کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو پاکستان کے قدرتی حسن خصوصاً شمالی علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں ایگزیکٹو ممبران شاہد عباسی، ملک راشد طفیل، زوہیب ارشد ملک، سابق ایگزیکٹو ممبر اسحاق سیال، ممبر مبشر رفیق سنجرانی، سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)