جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد
قومی خبریں

ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی پیداوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمی

ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی پیداوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمی

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026کے دوران ملک میں ایک لاکھ 33 ہزار 457 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے ایک لاکھ 72 ہزار 495 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 22.63 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026کے دوران ملک میں 43 ہزار 344 میٹرک ٹن کوکنگ آئل تیار کیا گیا جو اگست کے 44 ہزار 531 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 2.67 فیصد جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے 55 ہزار 523 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 21.94 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں 2 لاکھ 98 ہزار 351 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3 لاکھ 59 ہزار 752 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 17.07 فیصد کم ہے۔اسی طرح ستمبر 2026کے دوران ملک میں 97 ہزار 23 میٹرک ٹن بناسپتی گھی تیار کیا گیا جو اگست کے 98 ہزار 801 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 1.80 فیصد جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے ایک لاکھ 16 ہزار 357 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 16.62 فیصد کم ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)