بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم برینٹ فورڈ کی ایورٹن کو 0-4 سے عبرتناک شکست، پریمیئر لیگ کے ٹاپ 6 میں شامل چین کے شین ژو-24 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ، پاکستانی خلا نورد ذیشان علی تاریخ رقم کرنے کے لیے خلا میں پہنچ گئے میچوں کا فیصلہ کن اختتام کرنے کے لیے مزید قسمت اور بہتر فنشنگ کی ضرورت ہے، مائیکل آرٹیٹا پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی شین ژو-24 مشن کے ذریعے خلا میں روانگی تاریخی لمحہ ہے، احسن اقبال شین ژو-24 کی تاریخی خلائی پرواز پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک نئے دور کا نقطہ آغاز ہے، احسن اقبال سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم برینٹ فورڈ کی ایورٹن کو 0-4 سے عبرتناک شکست، پریمیئر لیگ کے ٹاپ 6 میں شامل چین کے شین ژو-24 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ، پاکستانی خلا نورد ذیشان علی تاریخ رقم کرنے کے لیے خلا میں پہنچ گئے میچوں کا فیصلہ کن اختتام کرنے کے لیے مزید قسمت اور بہتر فنشنگ کی ضرورت ہے، مائیکل آرٹیٹا پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی شین ژو-24 مشن کے ذریعے خلا میں روانگی تاریخی لمحہ ہے، احسن اقبال شین ژو-24 کی تاریخی خلائی پرواز پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک نئے دور کا نقطہ آغاز ہے، احسن اقبال سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی
قومی خبریں

انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں سالانہ اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا،ترجمان وزارت خارجہ

دفتر خارجہ
دفتر خارجہ

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):پاکستان 23 سے 26 نومبر 2026 تک اسلام آباد میں انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز (NSSC Network) کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا،اجلاس کا انعقاد عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔اتوار کو وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چار روزہ اجلاس میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور نیوکلیئر سکیورٹی نیٹ ورک کے 49 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں نیوکلیئر سکیورٹی کے شعبے میں تربیت اور معاونت کو مزید موثر بنانے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور تجربات کے تبادلے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان اس سے قبل 2016 میں بھی اس عالمی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کر چکا ہے۔ یہ اجلاس عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ویانا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے باہر پہلی مرتبہ پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔

اسلام آباد میں 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ بین الاقوامی تعاون، معلومات و تجربات کے تبادلے اور پائیدار استعداد کار میں اضافے کے ذریعے نیوکلیئر سکیورٹی کے فروغ میں اپنا موثر کردار جاری رکھے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)