کراچی۔ 21 نومبر (اے پی پی):جرمن گرائونڈ کے قریب پاکستان بازار پولیس اور شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے دوران 3مسلح ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز ، نقدی اورموٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتارزخمی ملزمان میں نعمان ، بلال عرف گلو بٹ اور احسان شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیاہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



