اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کی رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےجوکہ 7 اکتوبر تک برقرار ر ہے گا جس کے زیر اثر پنجاب/اسلام آباد میں 6اور 7اکتوبر کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی،خوشاب، سرگودھا، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورفیصل آبادمیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں پیر کی رات سے7اکتوبر کے دوران دیر،چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو،لکی مروت ، کرک ، بنوں ، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔کشمیر /گلگت بلتستان میں 06/07اکتوبر کےدوران کشمیر(وادیٔ نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی،بھمبراورمیرپور) اور گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اورشگر) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔بلوچستان: 06اکتوبر(شام/رات)کے دوران بلوچستان کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ میں آئندہ چند روز کے دوران سندھ مین بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظرآندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھردیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے،اس دوران درجہ حرارت میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔ کسان حضرات موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔تمام متعلقہ اداروں کو”الرٹ “رہنےاورکسی ناخشگوار واقعہ سے بچنےکے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



