پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر
علاقائی خبریں

کمشنر فیصل آباد کا عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پراساتذہ کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش

World Teachers' Day
World Teachers’ Day

فیصل آباد۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر فیصل آبادڈاکٹر عمران حامد شیخ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں اساتذہ کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

وہ نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی و سماجی تربیت اور کردار سازی میں بھی اہم ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو علم کی روشنی سے معاشرے کے مستقبل کو سنوارتی ہے۔ قوموں کی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور بہترین تربیت میں مضمر ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے علم، تجربے اور خلوص کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف کامیاب انسان بننے کی راہ دکھاتے ہیں بلکہ انہیں ایک ذمہ دار اور باکردار شہری بنانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔

موجودہ دور میں اساتذہ پر یہ ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ وہ طلبہ کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار، برداشت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا درس دیں۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اساتذہ کو سازگار ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی سے ہی تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان محسنوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں میں معیار کی بہتری اور طلبہ کو بہترین تعلیمی و تربیتی مواقع کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)