پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر
تجارتی خبریں

کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء

آئی سی سی آئی
آئی سی سی آئی

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر محمد زکریا اکبر ضیاء نے کہا ہے کہ چیمبر کی وکالت صرف مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک ان کی ترسیل تک محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ ہر اہم مسئلے کے حل اور عملی نتیجے تک مؤثر پیروی کو یقینی بنایا جائے گا، نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے گی اور حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے کے ذریعے ان کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ وہ پیر کے روز چیمبر ہاؤس میں نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے اورینٹیشن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر زکریا اکبر ضیاء نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی آئندہ ترجیحات میں کاروبار کرنے میں آسانی، ٹیکس اور ریگولیٹری مسائل کا خاتمہ، توانائی کی لاگت میں کمی، انفراسٹرکچر کی بہتری، ایس ایم ایز کی سہولت کاری، تجارت و برآمدات کا فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کی باقاعدہ نشاندہی، ترجیحی بنیادوں پر درجہ بندی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر فالو اَپ کا ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا تاکہ چیمبر کی آواز پالیسی سازی اور عملی فیصلوں پر مؤثر اثر ڈال سکے۔سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ نے کہا کہ آئی سی سی آئی کو کاروباری برادری کے لئے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز پلیٹ فارم بنانے کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، چیمبر کی مختلف کمیٹیوں اور کاروباری شعبوں کے درمیان مضبوط رابطہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر، صنعتکار اور مختلف شعبوں کے نمائندے اپنے مسائل اور قابلِ عمل تجاویز چیمبر کے سامنے لائیں، جبکہ متعلقہ کمیٹیاں ان مسائل کو منظم انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانے اور ان کی پیروی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔نائب صدر محمد وقاص خان نے کہا کہ آئی سی سی آئی کاروباری برادری بالخصوص ایس ایم ایز، نوجوان کاروباری افراد اور نئے شعبوں کے ساتھ اپنا رابطہ مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے مواقع پیدا کرنا بھی چیمبر کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اپنے اپنے شعبوں سے براہِ راست رابطہ رکھ کر زمینی حقائق اور کاروباری برادری کی ضروریات کو چیمبر کی پالیسی اور advocacy agenda کا حصہ بنائیں گے۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مختلف امور پر سوالات اٹھائے، اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ چیمبر کی مختلف کمیٹیوں کے کام کو مزید منظم کیا جائے گا۔

اجلاس میں حکومت کے متعلقہ اداروں، سفارتی مشنز، ملکی و غیر ملکی چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور بین الاقوامی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ کاروباری برادری کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور نئے کاروباری مواقع پیدا کئے جا سکیں۔سیکرٹری جنرل آئی سی سی آئی غلام مرتضیٰ نے شرکاء کو چیمبر کے تنظیمی ڈھانچے، جاری سرگرمیوں، انتظامی طریقہ کار اور ایگزیکٹو کمیٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مختلف کمیٹیوں کی ذمہ داریوں، مسائل کی دستاویز بندی، باہمی رابطہ کاری اور قیادت کے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر ادارہ جاتی رابطہ اور بروقت فالو اَپ چیمبر کی وکالت کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کے تحت کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)