پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر
پنجاب

دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف

غیر معیاری دودھ
غیر معیاری دودھ

راولپنڈی۔5اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم اور دینہ میں علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے 2100 لیٹر ناقص، ملاوٹی اور پانی ملا دودھ تلف کر دیا جبکہ ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے دو دودھ ٹینکروں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پیر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر جہلم اور دینہ میں مین جی ٹی روڈ پر قائم چیک پوسٹوں پر کارروائی کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دو دودھ ٹینکروں میں موجود 11 ہزار لیٹر دودھ کی جانچ کی جس میں 2100 لیٹر دودھ ناقص، غیر معیاری اور پانی ملا پایا گیا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق مذکورہ دودھ منڈی بہائوالدین کی دودھ منڈی سے لایا گیا تھا اور اسے جہلم، دینہ اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جانا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی سے شہریوں کو غیر معیاری دودھ کی فراہمی سے محفوظ رکھا گیا۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)