جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
پنجاب

پنجاب میں آبی پرندوں کے شکار کا سیزن شروع ہو گیا

پنجاب میں آبی پرندوں کے شکار کا سیزن شروع ہو گیا

راولپنڈی۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب میں آبی پرندوں کے شکار کا سیزن 2026-27ء یکم اکتوبر سے شروع ہوگیا ہے جو 31 مارچ 2027ء تک جاری رہے گا۔ محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق آبی پرندوں کا شکار صرف ہفتہ اور اتوار کے روز مجاز شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ کیا جاسکے گا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق محفوظ علاقوں میں ہر قسم کے شکار پر پابندی ہوگی جبکہ شکاریوں کو مقررہ بیگ لمٹ کے مطابق شکار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،گاڑی سے شکار کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شکار کے دوران فصلوں اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور عوام کے لیے کسی قسم کی پریشانی یا خلل پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے شکاریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی ماحول کا احترام کرتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ شکار کریں اور مقررہ قوانین و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔

محکمہ وائلڈ لائف نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی شکار کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)