جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
پنجاب

وزیراعلی مریم نواز کے فلاحی منصوبوں کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے، عظمی بخاری

وزیراعلی مریم نواز کے فلاحی منصوبوں کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے، عظمی بخاری

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے، وزیراعلی پنجاب کا وسائل نچلی سطح تک پہنچانے کا عزم عملی شکل اختیار کر چکا ہے، لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی، پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں کینسر کا الگ یونٹ قائم کیا جائے گا،کسی کو بھی ریاست کو یرغمال بنانے اور لانگ مارچ کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ لوگ اسلام آباد آئیں گے تو بہت سارے سرپرائز ان کا انتظار کر رہے ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات میں بھی ن لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو ایک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس کے لیے وہ جلد جائیں گی،اس وقت پنجاب میں صورتحال یہ ہے کہ کوئی لوگوں کے گھروں تک ادویات پہنچا رہا ہے، کوئی لوگوں کے گھر بنا رہا ہے اور کوئی ستھرا پنجاب کے تحت لوگوں کے گھروں سے کچرا اٹھا رہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے اندر ہی نہیں بلکہ باہر بھی جب کرائم انڈیکس آتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ پنجاب میں جرائم میں کمی آئی ہے، صرف لاہور ہی نہیں اس وقت پورا پنجاب سیف سٹی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کا وسائل کو نچلی سطح تک پہنچانے کا عزم تھا، جسے اب عملی صورت میں دیکھ رہے ہیں،

کچھ لوگ مریم نواز سے جلتے ہیں، ان کو کہوں گی کہ محنت کرو، حسد نہ کرو۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ ہو یا خیبر پختونخوا یا بلوچستان، ان کو کم ہی موقع ملتا ہے کہ وہ ڈھنگ کا کام کریں، وزیراعلی پنجاب کے بیوٹیفیکیشن پروگرام کو خیبر پختونخوا نے نقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں کینسر کا الگ یونٹ بنایا جائے گا،وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ آر ایچ سیز چھوٹے فنکشنل یونٹس ہوں گے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دبائو کم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صحت سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک طرف ہم پنجاب میں پروجیکٹس کی بات کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی ہمسایہ ملک کے خلاف نہیں ہیں لیکن اگر کوئی ہمسایہ ملک، چاہے افغانستان ہو یا بھارت، اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو صوبہ سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے، وہاں سے یہ کہنا کہ ہم سب بھائی ہیں اور ان سے بات ہونی چاہیے، عجیب بات ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب سے تحریک فساد کا وجود آیا ہے، تب سے لانگ مارچ اور دھرنے ہی رہ گئے ہیں، کاش سڑکیں ناپنے کی بجائے بنا بھی لیتے۔عظمی بخاری نے کہا کہ ایسا کون سا وزیراعلی ہوگا جو کہے کہ ہم اسلام آباد کو سومنات کا مندر بنائیں گے اور شہادت حاصل کریں گے، اس کا کیا مطلب ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا 2024 میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنا، جبکہ 2025 میں 1,588 واقعات ہوئے، ملک میں ہونے والے 71 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے جبکہ 502 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔عظمی بخاری نے کہا کہ یہ پولیس کو اپنا ذاتی ملازم بنانا چاہتے ہیں اور لانگ مارچ کے لیے پولیس کو استعمال کرنا چاہتے تھے، جس کے لیے آئین میں ترامیم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جب ان کا سربراہ نکلتا تھا تو منہ چڑھانا ان کا کام تھا، اب یہ بھی یہی کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ اپنے دور میں کہتے تھے کہ دہشت گردوں سے بات کرلوں گا، چوروں سے بات نہیں کروں گا، ان کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ یہ کبھی پرامن احتجاج نہیں کرسکتے۔ ان کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ان کے لیے بہت سارے سرپرائز ہیں، جس دن چاند چڑھے گا ،دنیا دیکھے گی، اسلام آباد یہ آئیں گے تو بہت سارے سرپرائز ان کا انتظار کر رہے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کتنے دن ہمارے مہمان رہے، میرے حوالے سے اور وزیراعلی کے حوالے سے بھی گفتگو کی، لیکن کچھ نہ کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک صوبے کا وزیراعلی کہے کہ آزادی یا ریاست، تو اس کا کیا مطلب ہے؟ ان جیسوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت کی سرگرمیوں میں ایک روز کا وقفہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پتنگیں بنانے اور ڈور بنانے کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، دس دن عوام کو پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، یہ پبلک ایونٹ اور عوام نے اسے انجوائے کرنا ہے ۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں مختلف پروجیکٹس کامیابی سے چل رہے ہیں،ایک لاکھ 30 ہزار گھر اس وقت پنجاب میں مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ مزید گھر جلد تعمیر ہوجائیں گے،وزیراعلی پنجاب کا وسائل کو نچلی سطح پر پہنچانے کا عزم اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی مختلف منصوبوں کی صورت میں نظر آ رہی ہے،وزیراعلی پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر سمیت عوامی فلاحی منصوبوں کے تحت گھروں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)