منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
زرعی خبریں

محکمہ زراعت،بارانی علاقوں میں گندم کی زیادہ فی ایکڑ پیداوار کیلئے سفارشات جاری

محکمہ زراعت،بارانی علاقوں میں گندم کی زیادہ فی ایکڑ پیداوار کیلئے سفارشات جاری

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے۔بارانی علاقوں کے کاشتکار بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گہرا ہل چلائیں تاکہ بوقتِ کاشت وتر مہیا ہو سکے۔بارانی علاقوں میں کم بارش والے علاقہ جات میں راجن پور،لیہ،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ، میانوالی،بھکر، خوشاب، جنڈ اور پنڈی گھیپ شامل ہیں۔بارانی درمیانی بارش والے علاقوں میں چکوال،تلہ گنگ اور پنڈ دادن خان جبکہ بارانی زیادہ بارش والے علاقوں میں راولپنڈی، اٹک، جہلم،سوہاوہ،ناروال، گجرات،کھاریاں اور شکر گڑھ کے علاقہ جات شامل ہیں۔بارانی علاقوں کے کاشتکار زمین کی تیاری شروع کریں۔اگر گلی سٹری کھاد ابھی تک نہ ڈالی ہو تو فورا ڈال لیں اور زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام شیراز23،مرکز19،ایم اے 21،نشان21،عروج 22،بارانی17،فتح جنگ16 اور پاکستا ن 13ہیں۔بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے صرف محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا40 تا50 کلوگرام تصدیق شدہ بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔گندم کی کاشت سے قبل بیج کو محکمہ زراعت توسیع کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے زہرآلود کرلیں تاکہ گندم کی فصل کیڑوں سے محفوظ رہے۔گندم کی بوائی کیلئے بیج کو صاف کر کے استعمال کریں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)