منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
زرعی خبریں

فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی کاشت کے لیے 18 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ڈائریکٹر زراعت

گندم کی کاشت
گندم کی کاشت

فیصل آباد۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ گندم کی آئندہ ربیع سیزن 2026-27 کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی کاشت کے لیے 18 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جسے یونین کونسل کی سطح تک تقسیم کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے ہدف کے حصول اور گندم کی بروقت کاشت کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی بہترین پیداوار کے لیے بروقت کاشت انتہائی ضروری ہے، اس لیے کاشتکار یکم نومبر سے گندم کی کاشت شروع کریں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے 20 نومبر تک کاشت مکمل کر لیں۔

مقررہ مدت کے بعد گندم کی کاشت میں تاخیر سے فصل کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے، لہٰذا کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے کاشتکار پنجاب سیڈ کارپوریشن سمیت دیگر منظور شدہ اداروں کے تصدیق شدہ اور معیاری بیج استعمال کریں۔ غیر تصدیق شدہ یا ناقص بیج کے استعمال سے نہ صرف فصل کی پیداوار متاثر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں اور دیگر مسائل کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ روایتی طریقہ کاشت پر انحصار کرنے کے بجائے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور مشینی کاشت کو فروغ دیں۔ بالخصوص دھان کی باقیات والے کھیتوں میں سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی کاشت کو ترجیح دی جائے، کیونکہ جدید مشینی طریقہ کاشت سے وقت اور اخراجات میں بچت کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی اور فصل کی پیداوار میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی جدید خطوط پر کاشت کے لیے کاشتکاروں کو رہنمائی اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

جدید طریقہ کاشت، معیاری بیج اور بروقت کاشت کو یقینی بنا کر فی ایکڑ اوسط پیداوار میں کم از کم 3 من اضافے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران اور عملہ یونین کونسل کی سطح پر کاشتکاروں سے رابطہ کر کے انہیں گندم کی بروقت کاشت، تصدیق شدہ بیج کے استعمال، مناسب بیج کی شرح، جدید مشینی طریقہ کاشت اور دیگر زرعی سفارشات سے آگاہ کرے گا۔

ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ گندم ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے والی اہم فصل ہے، اس لیے اس کی پیداوار میں اضافہ قومی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ زراعت گندم کی کاشت کے مقررہ ہدف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا اور کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)