منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
قومی خبریں

پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری

Syed Nayyar Hussain Bukhari
Syed Nayyar Hussain Bukhari

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اسے تمام سیاسی و دیگر معاملات پر فوقیت دیتی ہے۔ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، پاکستان کی سلامتی ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔پیر کو پیپلز میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ پولیس چوکیوں، تھانوں اور عبادت گاہوں پر حملے اس امر کے متقاضی ہیں کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات کرے۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع کے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دینے کے بجائے صوبائی حکومت بظاہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے زیادہ فکر مند نظر آتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون سے گریزاں کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون قابلِ تحسین ہے۔ دہشت گردی ایک قومی چیلنج ہے اور وفاقی حکومت سمیت تمام صوبوں کو مل کر اس کے خلاف مؤثر حکمت عملی تشکیل دے کر اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے کہا کہ عوام ایک طرف دہشت گردی اور دوسری جانب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایسے حالات میں سیاست دانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ لانگ مارچ میں شریک افراد کے ایجنڈے میں عوامی مسائل کہاں ہیں؟ لانگ مارچ کے ایجنڈے میں مہنگائی، بے روزگاری اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذکر کیوں نہیں؟ سیاسی مسائل طاقت کے ذریعے حل نہیں کیے جاسکتے، ان کا حل مذاکرات اور بات چیت میں ہے۔ تمام سیاسی اور قومی معاملات مذاکرات کی میز پر بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی معاملات کا فیصلہ عدالتوں ہی میں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ اس وقت وفاقی آئینی عدالت کے سامنے زیرِ غور ہے، لہٰذا عدالتی معاملات کو آئینی اور قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ہی آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)