پشاور۔ 21 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی تنگی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی بسم اللہ جان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور منشیات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 1544 گرام چرس اور 3 پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیے۔ اسی طرح ڈی ایس پی سٹی نصراللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ عدنان خان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے 950 گرام چرس برآمد کرلی۔
دوسری جانب ڈی ایس پی شبقدر مقدم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر جہانگیر خان نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا، جبکہ ایک دیگر ملزم کو گرفتار کرکے ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



