اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہری بغیرکسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔شہریوں کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



