اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ بشیر میمن کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔اتوار کو ایکس پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ زندگی کے کڑے وقت میں کسی اپنے کا بچھڑ جانا ایسا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور بشیر میمن سمیت تمام اہلِ خانہ کو اس عظیم نقصان پر صبر، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



