نئی دہلی۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارتی وزیر ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت اوربھارتی سیکرٹری ثقافت وویک اگروال سے ملاقات کی۔
ہفتہ کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات پہلے ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ فورم کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی روابط اور تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر مصدق ملک اور بھارتی حکام کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران ثقافتی تعاون اورتہذیبی روابط کے فروغ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



