پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی خبریں

عماد خان پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مقرر

عماد خان پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مقرر

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد عماد خان کو چیف مارکیٹنگ آفیسر (سی ایم او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔عماد خان کو ٹیلیکمیونی کیشن، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اپنے پیشہ وارانہ سفر کے دوران پاکستان، آسٹریلیا اور مشرقِ وسطیٰ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کمرشل حکمتِ عملی، پروڈکٹ مینجمنٹ، آمدن میں اضافے، صارفین کے تجربے میں بہتری اور بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی میں جدت انگیزی کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں ۔عماد خان نے پی ٹی سی ایل میں وائر لائن پورٹ فولیو کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح پر ذمہ داریاں انجام دی ہیں جن میں فائبر، وائس، ٹی وی، او ٹی ٹی اور آئی او ٹی شامل ہیں۔

انہوں نے پی ٹی سی ایل کی فائبر حکمتِ عملی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا جس سے کمپنی کو پاکستان کے سرکردہ فائبر آپریٹر کی اپنی حیثیت مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ اس کے ساتھ انہوں نے آمدن میں اضافے، صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اقدامات کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔پی ٹی سی ایل میں شمولیت سے قبل عماد خان نے آسٹریلوی کمپنی آپٹس میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے فائبر اور فائیو جی فکسڈ وائرلیس ایکسس کی حکمتِ عملی کی تیاری میں حصہ لیا اور پروڈکٹ و ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن سے متعلق اقدامات کی قیادت کی۔ ان کے پیشہ وارانہ سفر کے ابتدائی مراحل میں وارد ٹیلی کام، ہواوے، انٹرنیشنل ٹرن کی سسٹمز اور سعودی بزنس مشینز میں خدمات شامل ہیں جہاں انہیں ٹیلی کمیونی کیشن آپریشنز، پروڈکٹ میں جدت اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کاروباری تبدیلی کے وسیع تجربات حاصل ہوئے۔

چیف مارکیٹنگ آفیسر کی حیثیت سے عماد خان پی ٹی سی ایل کی مارکیٹنگ اور صارفین کی تعداد میں اضافے کی حکمتِ عملی کی قیادت کریں گے۔ ان کی ذمہ داریوں میں برانڈ حکمتِ عملی، مصنوعات کی مارکیٹ پوزیشننگ، صارفین کے تجربے میں بہتری، ڈیجیٹل رابطہ کاری اور مصنوعات و خدمات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کے اقدامات شامل ہوں گے۔ ان کی توجہ پی ٹی سی ایل کی مارکیٹ میں پوزیشن مزید مستحکم کرنے، صارفین کی ترجیح حاصل کرنے اور کنکٹیویٹی و ڈیجیٹل سروسز کے پورٹ فولیو میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگی۔عماد خان نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے ماسٹرز اِن بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جہاں وہ ڈینز آنرز لسٹ میں بھی شامل رہے۔

قبل ازیں انہوں نے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ان کی تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب پی ٹی سی ایل ایک مربوط ٹیکنالوجی اور انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ کمپنی تیز رفتار کنکٹیویٹی کی سہولیات کو وسعت دینے اور صارفین کی بدلتی ضروریات کے مطابق جدید ڈیجیٹل سروسز متعارف کرانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)