اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی ہے
جن میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) ، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں ۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



