جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان
قومی خبریں

جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان کے مریضوں کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان کے مریضوں کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپلیکس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں زیر تعمیر بین الاقوامی معیار کے ہسپتال، جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا،جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت تسلی بخش ہے، معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں،جناح میڈیکل کمپلیکس کو چلانے کیلئے نجی ادارے کی خدمات لی جائیں جو عالمی سطح پر بہترین معیار کی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں کم آمدن و متوسط طبقے کو تشخیص کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پیٹس سکین و دیگر جدید تشخیصی سہولیات کو منصوبے کا کلیدی حصہ بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر پر مجموعی طور پر 59 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مرکزی ہسپتال اور پارکنگ پلازہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہے، 403 بستروں پر مشتمل اس منصوبے کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، طبی آلات کی تنصیب و دیکھ بھال، ہسپتال کے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم اور دیگر انتظامی امور پر بھی پیشرفت جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایچ-11 میں جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کے فیز ٹو منصوبے پر نظرثانی شدہ ڈیزائن کے تحت قومی سطح پر مسابقتی بِڈنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا، منصوبے کے لئے جدید تشخیصی مشینری و اسکینرز کی خریداری پر بھی کام جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، طارق فضل چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)