پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی خبریں

تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی خوبصورتی مختلف آوازوں، ثقافتی شناختوں اور تاریخی تجربات کے تنوع میں ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

پاکستان علاقائی و عالمی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

نئی دہلی۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی خوبصورتی مختلف آوازوں، ثقافتی شناختوں اور تاریخی تجربات کے تنوع میں ہے، پاکستان کی تاریخ بھی گندھارا، وادی سندھ، وسطی ایشیا، افغانستان اور ایران سمیت مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے اثرات کا مجموعہ ہے، ہمارا تاریخی ورثہ پوری انسانیت کا مشترکہ سرمایہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کونئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اگر سب کی آواز اور معنی ایک جیسے ہوں تو مکالمے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی،مکالمے کی اصل خوبصورتی مختلف آوازوں،شناختوں اور خیالات کے باہمی تبادلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف رنگوں اور خوشبوؤں سے سجے گلدستے کی طرح معاشرے اور تہذیبیں بھی اپنے تنوع کی وجہ سے خوبصورت ہوتی ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی نظر سے بھی پاکستان کو دیکھنا چاہیے اور مختلف زاویوں سے اپنی تاریخ اور ثقافت کو سمجھنا چاہیے۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کا تاریخی اور تہذیبی ورثہ مختلف ادوار اور خطوں سے جڑا ہوا ہے۔ اسلام آباد سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ٹیکسلا قدیم علم و دانش کا مرکز رہا ہے جہاں سے شروع ہونے والے فکری اثرات مختلف علاقوں تک پہنچے۔

اسی طرح وسطی ایشیا، افغانستان، بخارا اور سمرقند کے تاریخی روابط بھی ہماری تہذیبی تاریخ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری شاعری اور ادبی روایت میں بھی وسطی ایشیا اور ایران سمیت مختلف خطوں کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔ گندھارا تہذیب ہو، وادی سندھ کی قدیم شہری تہذیب، وسطی ایشیا سے آنے اور جانے والے لوگ ہوں یا ہماری شاعری اور تاریخی ورثہ، یہ سب مل کر ہماری تہذیبی شناخت بناتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک تہذیب یا نسل کے واحد وارث ہونے کا دعویٰ نہیں کرتےبلکہ ہماری تاریخ مختلف تہذیبوں کے امتزاج سے تشکیل پائی ہے۔ یہ ورثہ کسی ایک گروہ کی ملکیت نہیں بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ ہے، اس لیے اس کے دروازے سب کے لیے کھلے رہنے چاہییں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)