ایبٹ آباد۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کے تحفظ اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے صف اول کا کردار ادا کریں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پریس کلب ایبٹ آباد آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے،قبل ازیں کی ایبٹ آباد آمدپر صدر پریس کلب سردار نوید عالم نے ممبران پریس کلب و ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے ہمراہ نومنتخب صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کاپرتپاک استقبال کیا،سید امجد علی شاہ نے کہاکہ ہزارہ سمیت ملک بھر کی وکلاء برادری نے جو اعتمادان پر کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے،وکلاء برادری نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



