پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر
بین الاقوامی خبریں

چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس میں ماہانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اضافہ

چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس
چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس

بیجنگ۔5اکتوبر (اے پی پی):ستمبر میں چین کا بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس 137.6 پوائنٹس رہا جو ماہانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 22.9 فیصد زیادہ ہے۔پیر کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ستمبر کے چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس کا اجراء کیا۔

انڈیکس کے مطابق روایتی پیداواری اور تعمیراتی سیزن کی آمد، بڑے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور مینوفیکچرنگ پیداوار اور مارکیٹ کی طلب میں مسلسل بہتری کے باعث بلک کموڈیٹیز مارکیٹ میں سرگرمیاں مزید بڑھیں جس سے چوتھی سہ ماہی میں معیشت کی مستحکم کارکردگی کے لیے اچھی بنیاد فراہم ہوئی۔ شعبہ وار جائزے کے مطابق بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے، بعض مصنوعات کی محدود فراہمی اور پیداواری لاگت میں اضافے جیسے عوامل کے باعث توانائی اور کیمیائی صنعت کے اشاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جو ماہانہ بنیاد پر بالترتیب 14.8 فیصد اور 13.7 فیصد بڑھے۔

روایتی پیداواری اور تعمیراتی سیزن کے آغاز ہی سے صنعتی تبدیلی و اپ گریڈیشن میں تیزی اور مینوفیکچرنگ و تعمیراتی شعبوں کی طلب میں بہتری کے ساتھ غیر آہنی دھاتوں، آہنی دھاتوں اور معدنیات کے اشاریوں میں بھی ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا۔ستمبر میں بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس میں نمایاں اضافہ ایک جانب روایتی پیداواری سیزن کی آمد اور ملکی و غیر ملکی مارکیٹوں میں طلب کی بہتری کا نتیجہ ہے جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بعض اشیاء کی محدود فراہمی کے باعث پیدا ہونے والے لاگت کے دباؤ نے بھی اس اضافے میں کردار ادا کیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)