جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
بین الاقوامی خبریں

ورلڈ بینک کی سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ سڑکوں کے لیے 11 کروڑ ڈالر کی منظوری

ورلڈ بینک کی سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ سڑکوں کے لیے 11 کروڑ ڈالر کی منظوری

کولمبو ۔1اکتوبر (اے پی پی):ورلڈ بینک نے سری لنکا میں سمندری طوفان ’’ڈٹوا‘‘ سے شدید متاثرہ 600 کلومیٹر سڑکوں کی مرمت اور ازسرنو تعمیر کے لیے 11 کروڑ امریکی ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی۔شنہوا کے مطابق ورلڈ بینک نے جاری بیان میں کہا کہ مالی معاونت کے تحت ان سڑکوں کو ترجیح دی جائے گی جو طوفان سے شدید متاثرہ علاقوں میں مارکیٹوں، اسکولوں اور صحت مراکز تک رسائی بحال کرنے میں معاون ہوں گی۔بیان میں کہا گیا کہ تعمیر نو کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بہتر نکاسی آب، لینڈ سلائیڈنگ سے تحفظ کے اقدامات اور شدید موسمی حالات برداشت کرنے والے جدید انجینئرنگ معیار کو شامل کیا جائے گا۔نئی مالی معاونت سے جاری ’’انکلوسیو کنیکٹیویٹی اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘‘ کی مدت میں تین سال کی توسیع ہوگی، جس کے بعد اس منصوبے کے تحت سری لنکا کے ٹرانسپورٹ رابطوں میں ورلڈ بینک کی مجموعی سرمایہ کاری 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ورلڈ بینک کے مطابق اس سرمایہ کاری سے براہ راست 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے جبکہ 8 اضلاع میں تقریباً 20 لاکھ افراد تک اس کے فوائد پہنچنے کی توقع ہے۔ تعمیر نو اور دیکھ بھال کے شعبے میں تقریباً 5,671 نئی یا بہتر ملازمتیں پیدا ہوں گی، جبکہ تقریباً 22 ہزار چائے، سبزی اور دھان کے کاشتکاروں کو خریداروں اور سپلائی چینز سے دوبارہ منسلک ہونے میں مدد ملے گی۔سمندری طوفان ’’ڈٹوا‘‘ نے نومبر 2025 میں سری لنکا کو متاثر کیا تھا، جس سے تقریباً 4.1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور ملک کے تمام 25 اضلاع میں تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ٹرانسپورٹ کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا، جس میں تقریباً 2 ہزار کلومیٹر صوبائی سڑکیں، 3,500 کلومیٹر سے زائد دیہی سڑکیں اور تقریباً 700 پل شامل ہیں۔ اس شعبے کی بحالی کی ضروریات کا تخمینہ 1.31 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)