جکارتہ۔1اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے سینئر سفارت کار ارماناتھا ناصر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔ شنہوا کے مطابق ارماناتھا ناصر اس سے قبل نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہ چکے اور اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے مستقل نمائندے سمیت کئی اہم سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سبکدوش ہونے والے وزیر خارجہ سوگیونو کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ تقرری اس وقت عمل میں آئی جب صدر پرابوو سوبیانتونے 30 ستمبر کو پارلیمان کو ایک خط ارسال کرکے کابینہ میں تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی۔ کابینہ میں ردوبدل کے بعد سوگیونو کو انسانی ترقی اور ثقافت کے رابطہ کار وزیر کے عہدے پر مقرر کیا گیا۔ صدر نے سویودی آریو سیتو کو بھی قومی پولیس کے نیا سربراہِ مقرر کر دیا۔وہ اس سے قبل قومی انسدادِ منشیات ایجنسی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)


