منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس
علاقائی خبریں

کمشنر ملتان ڈویژن کی میونسپل کارپوریشن کی ترقیاتی سکیموں میں کم لاگت، معیاری ڈیزائن کو یقینی بنانے کی ہدایت

Commissioner
Commissioner

ملتان ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کی اپنی آمدن سے جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے مجوزہ ترقیاتی سکیموں، تخمینہ لاگت اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمان، سی او کارپوریشن اقبال خان اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں شہریوں کی موجودہ ضروریات کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے دوران ٹریفک کی روانی، شہری رابطوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کو خصوصی اہمیت دی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک موثر انداز میں پہنچ سکیں۔

انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں متبادل روڈ لنکس کی نشاندہی کرنے اور شہری آبادیوں کو بہتر سفری رابطہ فراہم کرنے پر زور دیا۔ کمشنر نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شامل کیے جائیں جن سے ٹریفک کے دبائومیں کمی اور شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔ اجلاس میں تاریخی بازاروں کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں یکساں شیڈز، سائن بورڈز اور بہتر لائٹنگ ڈیزائن متعارف کرانے کی تجاویز زیر غور آئیں۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ تاریخی بازاروں کی خوبصورتی کے ساتھ ان کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کو بھی برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کم لاگت، معیاری ڈیزائن اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سکیم کی افادیت اور عوامی ضرورت کو بنیادی ترجیح بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے وسائل کا دانشمندانہ استعمال ناگزیر ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)