جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان
قومی خبریں

صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی لاگت میں کمی اور کاروبار دوست معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے، عبدالہادی

صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی لاگت میں کمی اور کاروبار دوست معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے، عبدالہادی

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے صنعتی ترقی کے فروغ اور مقامی صنعتوں کی مسابقت بہتر بنانے کے لیے توانائی کی لاگت میں کمی، ٹیکسوں کی شرح پر نظرثانی پر زور دیا ہے۔ پیرکویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی اور عالمی منڈیوں میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے صنعتوں کو بجلی، گیس اور پانی کی مناسب قیمتوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔ عبدالہادی نے کہا کہ صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے استحکام اور طویل المدتی معاشی پالیسیوں کا تسلسل بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

پالیسیوں میں بار بار تبدیلی سے کاروباری منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے فیصلے متاثر ہوتے ہیں جبکہ معاشی بے یقینی کے باعث بین الاقوامی خریداروں کا اعتماد بھی کمزور پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے پیداواری لاگت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مناسب سطح پر لانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ٹیکس نظام میں بہتری اور شرح سود میں کمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور صنعتی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے حکومت کو عملی اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ سازگار کاروباری ماحول سے نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی برآمدات میں اضافے میں مدد مل سکتی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)