اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 154.81 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 564.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 319 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 443.43 ملین حصص کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 17.73 ارب روپے رہی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 23.22 پوائنٹس کی کمی کے بعد 49 ہزار 3.43 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیاتی کمپنیوں کی کارکردگی کا عکاس کے ایم آئی 30 انڈیکس 254.67 پوائنٹس کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 226.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 4.97 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 93.10 ملین، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 45.17 ملین اور ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ کے 30.10 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ، پاپولر اسلامی مضاربہ اور پاکستان سنتھیٹک لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



