پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی خبریں

پاکستان معاشی استحکام کے مرحلے سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان معاشی استحکام کے مرحلے سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو دستاویزی معیشت کا حصہ بنانے کے لیے مالیاتی شعبے میں جدت لانے کی ضرورت ہے، تاہم ڈیجیٹل اثاثوں کو ملکی مالیاتی نظام میں شامل کرنے سے پہلے ان کے ٹھوس معاشی فوائد ثابت کرنا ہوں گے۔ وہ پیر کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں ڈیجیٹل اثاثے اور بینکاری کا مستقبل کے موضوع پر منعقدہ مکالمے سے ورچوئل خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی افادیت کا جائزہ اس بنیاد پر لیا جانا چاہیے کہ یہ عام شہریوں اور کاروباری اداروں کے روزمرہ مالیاتی معاملات کو کس حد تک آسان اور موثر بنا سکتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی وصولی کی لاگت کم کر سکتی ہے، کاروباری اداروں کو تیز تر ادائیگیوں کی سہولت، کاروباری افراد کو مناسب شرائط پر مالی معاونت کی فراہمی ممکن بنا سکتی ہے اور مالیاتی استحکام برقرار رکھتے ہوئے پیداواری سرمایہ کاری کو راغب کر سکتی ہے، ڈیجیٹل مالیاتی نظام پر ہونے والی بحث کا محور یہی عملی نتائج ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے مرحلے سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے لیے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، برآمدات کو مضبوط بنانے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے، ان اہداف کے حصول کے لیے جامع اور موثر مالیاتی نظام بھی ناگزیر ہے، جبکہ ڈیجیٹل جدت کو قومی معاشی ترجیحات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے قابل پیمائش نتائج فراہم کرنا ناگریز ہے۔ بین الاقوامی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے جے پی مورگن کی جانب سے ادارہ جاتی صارفین کے لیے بلاک چین نیٹ ورکس کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں ڈپازٹ ٹوکنز کے استعمال کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کے باوجود بینک مالیاتی نظام میں مرکزی کردار ادا کرتے رہیں گے، کیونکہ رقوم کا تحفظ، خطرات کا انتظام اور صارفین کو خدمات کی فراہمی ان کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹوکنائزڈ بینک ڈپازٹس بدستور بینکوں کے خلاف مالیاتی دعوے ہوتے ہیں، جبکہ اسٹیبل کوائنز کے خطرات کا انحصار ان کے جاری کنندگان، مالیاتی پشت پناہی اور رقوم کی واپسی کے انتظامات پر ہوتا ہے۔

اس کے برعکس کسی مالیاتی پشت پناہی کے بغیر کرپٹو اثاثوں کے خطرات کی نوعیت بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے ریگولیٹری نظام کو مختلف ڈیجیٹل مصنوعات کے درمیان ان امتیازات کو تسلیم کرتے ہوئے ان سے وابستہ معاشی سرگرمیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 کے ذریعے قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک قائم کیا ہے، جس کے تحت پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کو ورچوئل اثاثہ جات کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو لائسنس جاری کرنے اور ان کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اب ترجیح اس قانونی فریم ورک پر موثر عمل درآمد، باصلاحیت نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان واضح رابطہ کاری کو یقینی بنانا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمل میں دونوں اداروں کی متعلقہ ذمہ داریاں اور مہارت بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حقیقی معاشی ضروریات پوری کرے اور اس کا استعمال مضبوط ضابطہ جاتی تحفظات کے دائرے میں ہو۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی پالیسی مباحث میں پاکستان کی شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ عالمی مالیاتی معیارات اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں ترقی پذیر معیشتوں کی ترجیحات کو بھی اہمیت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پیوارا سے لائسنس یافتہ کاروباری اداروں کو بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے مشروط فریم ورک دیا ہے، جس کے تحت صارفین کی مناسب جانچ پڑتال اور ان کے فنڈز کو علیحدہ رکھنے کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پاکستان کے موجودہ یورو بانڈ قرض کو ٹوکنائز کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ بینکاری شعبے کے رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ قابل عمل تجاویز کی تیاری میں فعال کردار ادا کریں، کیونکہ ان اداروں کے پاس صارفین سے روابط، عملی تجربے اور مالیاتی خطرات کے انتظام کی ضروری صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے بینکوں کو جدید ٹیکنالوجی کے جائزے کے لیے مطلوبہ مہارت حاصل کرنے اور اپنے بورڈز کی معاونت سے متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے ساتھ ان کی قانونی حدود میں رہتے ہوئے تعاون بڑھانے کی بھی ترغیب دی۔ سائبر سکیورٹی کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں ہیکنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، جن میں یورپ کے سپر مارکیٹس، دنیا بھر کی ادائیگیوں کی ایپلی کیشنز اور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے متعلق واقعات شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت و چیرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے مالیاتی جدت اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، کیونکہ جب عالمی مالیاتی قواعد ازسرنو تشکیل دئیے جا رہے ہیں تو پاکستان محض ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ملک بن کر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بٹ کوائن نے ڈیجیٹل اثاثوں کے وسیع تر نظام میں داخلے کا ذریعہ فراہم کیا ہے، جبکہ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے پاکستانیوں کی عالمی معیار کی صلاحیتوں اور مستقبل کے مالیاتی نظام سے ہم آہنگ ہونے کی استعداد کا اظہار ہوتا ہے، بلاک چین ٹیکنالوجی کے امکانات بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی تجارت تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے مالیاتی قدر کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے نئے طریقے، اثاثوں کی ٹوکنائزیشن، سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی اور پروگرام ایبل منی جیسے جدید تصورات متعارف ہو رہے ہیں۔ عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے پی مورگن، ایچ ایس بی سی، سٹی بینک اور بی این وائی سمیت بڑے بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بہتر مالیاتی مصنوعات کی تیاری اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے بلاک چین پر مبنی ٹیکنالوجی اپنانا شروع کر دی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا محض صارف بننے کے بجائے مستقبل کے عالمی مالیاتی قواعد کی تشکیل میں شریک اور ان کا معمار بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنا مستقبل دوسروں سے کرائے پر لینا چاہتے ہیں یا اس کی ملکیت خود حاصل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کو ایسا سازگار ضابطہ جاتی ماحول قائم کرنے کے لیے بینکوں اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ قریبی تعاون کرنا ہوگا جو مالیاتی استحکام پر سمجھوتہ کیے بغیر جدت کی حوصلہ افزائی کرے،بروقت اور ذمہ دارانہ اقدامات نہ کرنے کی قیمت، بروقت اقدامات سے وابستہ خطرات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

ترسیلات زر کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین پیوارا نے کہا کہ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، تاہم بین الاقوامی سطح پر رقوم کی منتقلی کا بیشتر بنیادی ڈھانچہ کئی دہائیاں قبل قائم کیے گئے نظاموں پر انحصار کرتا ہے، پاکستان کو سالانہ موصول ہونے والی تقریبا41 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پر لین دین کی لاگت میں محض دو سے تین فیصد کمی بھی نچلی سطح کی معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی شامل کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوارا ادائیگیوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ترسیلات زر کی لاگت کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے امکانات کا جائزہ لینے کی غرض سے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت کام کر رہی ہے، خلیجی ممالک سے پاکستان رقوم کی منتقلی کے روٹ پر ایک پائلٹ منصوبہ بھی زیر غور ہے۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ بینکوں کو مشترکہ مالیاتی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں تعاون کرنا چاہیے، جس میں ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ اور تحویل کی خدمات، صارفین کی شناخت اور تصدیق کا نظام (کے وائی سی) اور سائبر سکیورٹی شامل ہیں، جبکہ بینک بہتر صارف خدمات اور کم لاگت مصنوعات کی فراہمی کے لیے مسابقت جاری رکھ سکتے ہیں۔

بلال بن ثاقب نے بیرون ملک مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے پاکستانی ماہرین کے ساتھ روابط بڑھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ وہ اپنے ادارہ جاتی تجربے اور مہارت سے پاکستان کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے بینکاری شعبے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مالیاتی ادارے ملک کو خطے میں مالیاتی جدت کے مرکز میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سائبر سکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے لیے مضبوط حفاظتی انتظامات ضروری ہیں، سائبر حملوں کو ٹیکنالوجی کی ناکامی سمجھنے کے بجائے انہیں سکیورٹی پروٹوکولز میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کے طور پر دیکھنا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ بینکوں اور ریگولیٹری اداروں کو باہمی تعاون سے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی بنیادی ڈھانچے کو محفوظ، مضبوط اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ بلال بن ثاقب نے مکالمے کے دوران شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔اس موقع پر لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی چیمہ، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ اور دیگر حکام و متعلقہ شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)